Friday, April 26, 2024

نواز شریف کے بیرون ملک جینیٹک ٹیسٹ کی تجویز پر غور

نواز شریف کے بیرون ملک جینیٹک ٹیسٹ کی تجویز پر غور
November 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی صحت میں بہتری نہ آسکی ، ان کے بیرون ملک جینیٹک ٹیسٹ کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔ سروسزاسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کی صحت میں بہتری نہ آسکی  ،  میڈیکل بورڈ نواز شریف کے متعدد امراض کا بہت محتاط طریقے سے علاج جاری رکھے ہوئے ہے ۔ دل اور گردوں کی ادویات کے استعمال سے پلیٹ لیٹس کا دوبارہ گرنے کا خطرہ بدستور موجود ہے ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس گرنے کی مزید تشخیص کے لئے نواز شریف کے جنیٹک ٹیسٹ کی تجویز زیر غور ہے ، جو صرف بیرون ملک  ہی ہو سکتے ہیں ۔ ڈاکٹرمحمودایاز نے کہا کہ نواز شریف کے امراض پیچیدہ ہیں، ان کاایک توازن کے ساتھ علاج کیا جارہاہے ۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کوبھی ان کی صحت سے متعلق تشویش ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعدادتیس ہزار کی قابل قبول حد سے نیچے گرگئی،اچانک بلیڈنگ ہوسکتی۔