Friday, March 29, 2024

نواز شریف کے بیانیے نے تمہیں کہیں کا نہیں چھوڑا ، مریم نواز

نواز شریف کے بیانیے نے تمہیں کہیں کا نہیں چھوڑا ، مریم نواز
November 18, 2020
 مانسہرہ (92 نیوز) مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف کے بیانیے نے تمہیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تمام تر دھاندلی کے باوجود وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان میں سات سیٹیں ملیں۔ ایسی عبرتناک شکست ، توبہ توبہ۔ اتنی شرمناک شکست پر تو منہ چھپا کر بیٹھ جانا بہتر ہے۔ اگر شرم حیا ہوتی تو تین دن تک اپنے گھر سے نہ نکلتا۔ گلگت کے لوگوں نے ووٹ کو عزت دی ، جعلی حکومت کو ووٹ نہیں دیا۔ مہنگائی کے ذمہ دار بھی وہی ہیں جو انہیں لے کر آئے۔ مریم نواز کا کہنا تھا پاکستان میں کون سی دودھ کی نہریں بہا دی تھیں کہ ووٹ مانگنے گلگت پہنچ گئے۔ جب تک جعلی حکومت ہے، یہ ملک نہیں چل سکتا۔ تم نے سوائے تکلیفوں اور 30 روپے کی روٹی کے پاکستان کو دیا ہی کیا ہے؟ ادھر احسن اقبال نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا نون لیگ کے دور حکومت میں کئی بحران حل ہوئے۔ نااہل حکومت نے ملکی ترقی کی رفتار منفی کر دی۔ دوسری جانب مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان جن تاجروں سے خطاب کر رہے تھے ان کا معاشی قتل کر چکے۔ زبردستی تقریب میں لایا تو جا سکتا ہے لیکن نعروں سے ترقی نہیں ہوتی۔ تاریخی مہنگائی، قرضے، نااہلی اور چوری آپ کی سیاہ تاریخ کا حصہ بن چکی۔