Sunday, September 8, 2024

نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کا ستارہ بھی گردش میں

نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کا ستارہ بھی گردش میں
September 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کا ستارہ بھی گردش میں۔ حدیبیہ پیپر ملزکیس کھلنے کی صورت میں منی لانڈرنگ زیر بحث آئے گی۔ لیکن موضوع ہونگے خادم اعلیٰ شہباز شریف کیونکہ ان کا نام بھی اسحاق ڈار نے اپنے اقبالیہ بیان میں دیا ہوا

نائن ٹی ٹو نیوز کے پروگرام نیوز روم میں بیورو چیف اسلام آباد خاور گھمن نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیل میں لندن میں چار پراپرٹیز ظاہر کی ہوئی ہیں۔

لیکن اب ان سے بھی سوال کیا جائے گا کہ جب پورا خاندان ہی جلاوطن تھا تو اس دوران اتنی مہنگی ترین جگہوں پہ املاک کیسے خریدی گئیں۔ اس کے لئے سرمایہ کہاں سے آیا؟

شہباز شریف کا نام اسحاق ڈار کے مشہور زمانہ اعترافی بیان میں بھی موجود ہے۔ حدیبہ پیپرملزکے ریفرنس میں بھی بار بار شہباز شریف کا نام آیا ہے۔

اس لیے حدیبیہ پیپر مل ریفرنس کھلنے کے بعد شبہاز شریف سے اس کیس میں سوالات ہونے لازمی ہیں۔