Thursday, March 28, 2024

نوازشریف کے بازو میں درد، انجائنا ہو سکتا ہے، مریم نواز

نوازشریف کے بازو میں درد، انجائنا ہو سکتا ہے، مریم نواز
January 12, 2019
 لاہور (92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبیعت پھر خراب ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد کو دن بھر بازو میں درد رہا۔ یہ انجائنا بھی ہوسکتا ہے۔ نوازشریف کے معالج دن بھر ملاقات کی کوشش کرتے رہے لیکن اجازت نہیں دی گئی۔ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی نوازشریف کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پر تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولتوں سے دانستہ طور پر محروم رکھ رہی ہے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گِل نے ویڈیو پیغام میں نوازشریف کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے ہمدردی حاصل کرنے کا بہانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے معالج نے معائنے کی درخواست کی جس پر ان کو آج ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ن لیگ کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی بھی اپنے قائد کی خراب صحت پر پریشان نظر آئے اور کہا ڈاکٹر عدنان گزشتہ کئی برس سے نوازشریف کے ذاتی معالج ہیں۔ ان کو  نوازشریف کے معائنے کی اجازت نہ دینا زیادتی ہے۔