Thursday, April 18, 2024

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
November 30, 2017

لاہور (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم آج درخواست پر سماعت کریں گے۔
اس حوالے سے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ بیانات سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔