Sunday, May 12, 2024

نواز شریف کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ،اس سے خوشی بھارت کو ہوئی ، وزیر خارجہ

نواز شریف کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ،اس سے خوشی بھارت کو ہوئی ، وزیر خارجہ
September 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ  محمود قریشی نے 92 نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی گفتگو غیرذمہ دارانہ تھی، اس  سے خوشی بھارت کو ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے  کہ  پاکستان اپنے مسائل میں الجھا رہے، حکومت بالکل نہیں گھبرائی،اے پی سی مختلف الخیال لوگوں کا مجمع تھا ،،ان کے آپس میں دل صاف نہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش تھی۔