Friday, April 19, 2024

نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کا ایک بار پھر جعلی اندراج

نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کا ایک بار پھر جعلی اندراج
October 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کا ایک بار پھر جعلی اندراج کردیا گیا۔

ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر نارووال کے پبلک اسکول میں جعلی اندراج کیا گیا ہے اور کین سائنو ویکسین کی انٹری کی گئی۔ ویکسینیشن کی جعلی انٹری 3 اکتوبر کو کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق جعلی انٹری کا اندراج کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے، نادرا نے نواز شریف کے جعلی اندراج کو پورٹل سے ہٹا دیا ہے۔

اس سے قبل 22 ستمبر کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بھی نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن کی انٹری کی گئی تھی۔