Friday, April 19, 2024

نواز شریف کی چیف الیکشن کمیشن کودرخواست

نواز شریف کی چیف الیکشن کمیشن کودرخواست
March 14, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے چیف الیکشن کمیشنرسے کے پی کے کے ایم پی اے وجیہہ الدین کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وجیہہ الزمان نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کےسربراہ کی حیثیت سے چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کوخط لکھا ہے جس  میں استدعا کی گئی ہے کہ وجیہہ الزمان مسلم لیگ کےٹکٹ پررکن خیبرپختونخوا  اسمبلی منتخب ہوئے۔ لیکن انہوں نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اس لیے ان کی رکنیت ختم کی جائے۔ ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن صوبائی اسمبلی کےاسپیکر کےریفرنس کےبعد ہی کسی رکن کےخلاف کارروائی کرسکتا ہے۔