Saturday, April 27, 2024

نواز شریف کی ویزا درخواست مسترد ہونے پر کرائے کے ترجمانوں کی عید ہو گئی ، مریم اورنگزیب

نواز شریف کی ویزا درخواست مسترد ہونے پر کرائے کے ترجمانوں کی عید ہو گئی ، مریم اورنگزیب
August 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے نواز شریف کی ویزا درخواست مسترد ہونے پر کرائے کے ترجمانوں کی عید ہو گئی۔

مریم اورنگزیب نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا جھوٹوں کے ٹولے کے پاس مخالفین کی صحت پر سیاست کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ ویزے کی معیاد ختم ہونا ایک نارمل پراسس ہے۔ ٹربیونل کے فیصلے تک نواز شریف کا قیام قانونی ہے۔ یہ لوگ جھوٹے الزامات پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔