Friday, April 26, 2024

نواز شریف کی واپسی کیلئے ضرورت پڑی تو خود برطانیہ جاؤنگا، وزیراعظم

نواز شریف کی واپسی کیلئے ضرورت پڑی تو خود برطانیہ جاؤنگا، وزیراعظم
October 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی واپسی کیلئے ہر حد تک جانے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں ضرورت پڑی تو خود برطانیہ جاؤں گا اور برطانوی وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا نوازشریف بھارتی کٹھ پتلی ہیں، بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتا ہے۔ نوازشریف کو وطن واپس لا کر قانون کے طابع کریں گے، کہتے ہیں کہ نواز شریف کی واپسی کے لئے کوششیں شروع کردیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی تحریک نواز شریف کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بولے کہ اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکام ہوئے،،، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ کرپشن لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے وعدے صرف اقتدار میں آنے کے لیے کیے جاتے ہیں، ہماری حکومت آئے 26 مہینے ہوگئے، اپوزیشن کا مقصد ہوتا ہے لوگوں سے اپنے نظریے کے مطابق ووٹ لے کر اقتدار میں آئیں، اپنے نظریے کے لیے اقتدار کو چھوڑنا پڑے تو چھوڑ دینا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔