Friday, March 29, 2024

نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام ذرائع استعمال کیے جائیں، وزیر اعظم کی ہدایت

نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام ذرائع استعمال کیے جائیں، وزیر اعظم کی ہدایت
August 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں ترجمانوں کا اجلاس ہوا، حکومتی اور پارٹی ترجمان اجلاس میں شریک ہوئے۔ پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریف مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے،وزیر اعظماب پوری توجہ بہتر معاشی اعشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت جبکپ قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ترجمانوں کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کو موثر طور پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی۔