Thursday, May 9, 2024

نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی برطانیہ روانہ ہو گئیں

نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی برطانیہ روانہ ہو گئیں
February 15, 2020
لاہور (92 نیوز) نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی برطانیہ روانہ ہو گئیں۔ شمیم بی بی لاہور سے قومی ایئرلائنز کی فلائٹ سے لندن روانہ ہوئیں۔ نوازشریف کی والدہ پی آئی اے کی فلائٹ سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے بعد لندن کےلئے روانہ ہوئیں۔ شمیم بی بی رائے ونڈ جاتی امراء سے لاہور ائیر پورٹ پہنچیں۔ نواز شریف علاج کی خاطر لندن میں موجود ہیں، جبکہ  شہباز شریف بھی نواز شریف کے علاج کیلئے لندن میں مقیم ہیں۔