Thursday, April 25, 2024

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ مثال بن گیا

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ مثال بن گیا
August 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ مثال بن گیا،سپریم کورٹ نےقرار دیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں قابل وصول اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر سابق وزیراعظم نااہل ہوئے، عوامی عہدہ رکھنے والا جھوٹ بولے تو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کو رعایت دینا تباہ کن ہوگا۔ اثاثے چھپانے پر رکن اسمبلی کی نا اہلی پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے قرار دیا کہ کاغذات نامزدگی میں تفصیلات چھپانے نے سسٹم اور لوگوں کو کرپٹ بنایا، امیدواروں کو پہلے ہی بہت رعایت مل چکی ہے،مزید کوئی رعایت دینا تباہ کن ہوگا۔ سپریم کورٹ نے کہا امیدواروں کو کاغزات نامزدگی میں رعایتی نمبروں سے پاس کرنے کے اچھے نتائج نہیں نکلے، انتہاء کو چھوتی صورتحال کیلئے انتہائی اقدامات کرنا ہوں گے،پبلک آفس رکھنے والوں نےلوگوں کی قسمت کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں،حقائق بتانا امتحان بھی ہے اور فرض بھی،یہ فرض ضرور پورا کرنا چاہئے۔

چودھری شوگر مل کیس میں نیب کا نواز شریف سے بھی تفتیش کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے نواز شریف نااہلی کیس کا بھی حوالہ دیا،عدالت نے کہا نوازشریف نے2013کے کاغذات نامزدگی میں قابل وصول اثاثےچھپائے، اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر صادق و امین نہ رہے جس پر نااہل ہوئے،جب عوامی عہدہ رکھنے والا جان بوجھ کر اثاثے چھپائے اور غلط بیان حلفی دے تونظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ سپریم کورٹ نے کہا معظم علی خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اور زیر کفالت افراد کے اثاثے چھپائے، غلط بیان حلفی جمع کرانا بڑا جرم ہے،اثاثے چھپانے کی وجوہات قابل قبول نہیں،تفصیلی فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔