Thursday, March 28, 2024

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پھر نامکمل قرار

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پھر نامکمل قرار
January 30, 2020
لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پھر نا مکمل قرار دے دی گئیں، پنجاب حکومت نے آخری تنبیہ بھی کر دی ۔ ذرائع  کے مطابق محکمہ داخلہ نے خط کے متن میں کہا کہ آخری بار خط لکھ رہے ہیں ، تین روز میں نئی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں ،  جو رپورٹس جمع کراتے ہیں اس میں پلیٹ لیٹس کا کوئی ذکر نہیں۔ نواز شریف نے 23 دسمبر کو ضمانت میں توسیع کی درخواست دی تھی۔