Thursday, April 25, 2024

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پھر نا مکمل قرار

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پھر نا مکمل قرار
February 6, 2020
لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر  میڈیکل بورڈ نے  نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ایک بار پھر نامکمل قرار دے دیں ،  پنجاب حکومت نے نوازشریف کی تازہ رپورٹس پر  اعتراضات اٹھا دیے ۔ ذرائع کے مطابق  پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا مگر نواز شریف کی تمام  میڈیکل رپورٹس نہیں بھجوائی گئیں ، سینئر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ  ایک خط کے ذریعے کسی بھی مریض کی صحت کو جانچنا ممکن نہیں، خط کے مندرجات کے ثبوت ساتھ لف ہی نہیں کئے گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی تازہ  رپورٹس پربھی  تحفظات کا اظہارکرچکا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بورد کو نوازشریف کی رپورٹس کا دوبارہ جائزہ لیا جانےکا حکم دیا گیا ہے ۔