Wednesday, April 24, 2024

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پرانی قرار

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پرانی قرار
January 4, 2020
لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کے بیرون ملک قیام میں توسیع کیلئے  بھجوائی گئی درخواست کیساتھ منسلک میڈیکل رپورٹس کو پرانی قرار دے دیا گیا ۔ محکمہ صحت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے بیرون ملک قیام میں توسیع کے لئے بھجوائی گئی درخواست کے ساتھ منسلک میڈیکل رپورٹس  پرانی قرار دیا ،میڈیکل بورڈنےمحکمہ داخلہ کے حکام سے سفارش کی ہے کہ نوازشریف کی دو جنوری تک کی میڈیکل رپورٹس دی جائیں۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سےمراسلے میں لکھا گیا ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹس کی فراہمی پر طبی رپورٹ جاری کرسکتے ہیں ، ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نواز شریف کو نئی میڈیکل رپورٹس کے لیےمراسلہ لکھے گا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ان  کے بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست دے رکھی ہے ، مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں ۔

نواز شریف کی مدت ضمانت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست

نوازشریف عرصہ سے مختلف بیماریوں کا مقابلہ کر رہے تھے ، مقامی ڈاکٹرز ان کی صحت کی بحالی کے لیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف رہے مگربیماریاں پیچیدگی اختیار کرگئیں،  جس پر عدلیہ اورحکومت سے  بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کی وقتی مہلت طلب کی گئی تھی۔