Tuesday, April 23, 2024

نواز شریف کی مہمان خاص سے خفیہ ملاقات، پاکستانی سیاست میں نئی ہل چل

نواز شریف کی مہمان خاص سے خفیہ ملاقات، پاکستانی سیاست میں نئی ہل چل
February 23, 2020
لندن (92 نیوز) لندن میں نوازشریف کے مہمان خاص آخر کون، راز سے پردہ اٹھ نہ سکا، مہمان خاص، ذاتی دوست، یا کوئی اور؟۔ لندن میں خفیہ ملاقات سے پاکستانی سیاست میں نئی ہل چل مچ گئی۔ [caption id="attachment_268528" align="alignnone" width="900"]لندن ، نواز شریف ، شہباز شریف ، پراسرار سیاسی سرگرمیاں ، 92 نیوز لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی پراسرار سیاسی سرگرمیاں[/caption] لندن میں علاج کی بجائے سیاسی سرگرمیوں کی گونج ہے، نواز شریف سے پر اسرار شخص نے ملاقات کی، چہرہ چھپائے شخص کو شہبازشریف اور اسحاق ڈار اپنی گاڑی میں بٹھا کر لائے، مذکورہ شخص ملاقات کے بعد ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے عقبی دروازے سے واپس روانہ ہوگیا، انتہائی خفیہ رکھی جانے والی ملاقات نے سیاسی ہل چل مچادی۔ ایون فیلڈ میں نوازشریف سے ملاقات کے لئے پارٹی رہنماؤں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں۔ چودھری نثار کی لندن میں موجودگی بارے خبروں کی گرد ابھی چھٹی ہی تھی کہ نوازشریف سے خفیہ ملاقات کرنے والا پراسرار شخص میڈیا کی زینت بن گیا، آخر لندن میں کیا کھچڑی پک رہی ہے؟، کہیں یہ اسی منظر نامے کی طرف اشارہ تو نہیں جس کا اخبارات کی شہ سرخیوں میں ذکر ہوا؟۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لندن میں مشکوک سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کسی شخص کو گاڑی میں بٹھا کر لائے اور نواز شریف سے ملاقات کے بعد انہیں عقبی دروازے سے روانہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اس شخص نے نواز شریف سے ملاقات کے وقت اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا تاہم مسلم لیگ ن کے ترجمان افضال بھٹی نے ۹۲ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کرنے والا نواز شریف اور شہباز شریف کا ذاتی دوست تھا اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔ ایسی افواہیں پھیلانے کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔