Thursday, March 28, 2024

نواز شریف کی مدت ضمانت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست

نواز شریف کی مدت ضمانت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست
December 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مدت ضمانت میں توسیع کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے درخواست ان کے وکلاء اور اہلخانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے ہوئے  انہیں علاج کیلئے چارہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی ،  عدالتی فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور نوازشریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے جو قبول کر لی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اگر اس دوران نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو چار ہفتوں کی مدت میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلےمیں لکھا شہبازشریف اور نوازشریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے اس لیے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔