Thursday, April 18, 2024

نواز شریف کی لندن جائیداد پربرطانوی حکومت قدم اٹھائے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشل

نواز شریف کی لندن جائیداد پربرطانوی حکومت قدم اٹھائے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشل
July 7, 2018
لندن (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف فیصلے پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل بھی میدان میں آ گئی ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے لندن فلیٹس کے حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ۔ ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کے خلاف دس سالہ قید بامشقت کے فیصلے کے بعد نوازشریف کیلئے مزید مشکلات نے سر اٹھا لیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف کو لندن میں واقع جائیداد کے باعث قید کی سزا سنائی گئی، برطانوی حکومت پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جائیداد کے حوالے سے کوئی قدم اٹھائے اور انہیں کوئی محفوظ پناہ گاہ مہیا نہ کرے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشل نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت باقاعدہ تحقیق کرے اور اگر یہ تمام جائیدادیں کرپشن کے پیسے سے بنائی گئیں ہیں تو انھیں فی الفوراپنی تحویل میں لے لے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ پریس ریلیز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانوی قانون نافز کرنیوالے ادارے نوازشریف کی ملکیت میں ہونیوالی مزید پراپرٹیز کی کھوج لگائے۔ برطانیہ کو لندن فلیٹس کے حوالے سے ضرور عدالتی احکامات پرعمل کرنا چاہیے۔ برطانوی حکومت  یقینی بنائے کہ شریف خاندان اس عالی شان عمارت کو مزید استعمال میں نہ لا سکے۔