Thursday, April 18, 2024

 نواز شریف کی طرف مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پراجاگر کرنےکیلئے 22پارلیمنٹرینز کی نامزدگی بھارت پر قہر بن کر گزری

 نواز شریف کی طرف مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پراجاگر کرنےکیلئے 22پارلیمنٹرینز کی نامزدگی بھارت پر قہر بن کر گزری
August 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر 22 پارلیمنٹرینز کی نامزدگی بھارت پر قہر بن کر گری۔ بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور اندازمیں لڑرہے ہیں۔ اسی لئے تو بھارتی میڈیا ان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔۔پہلے نوازشریف نے برہان وانی کی شہادت پر بیان دیا تو بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔ اب بھارتی مظالم عالمی سطح پر اجاگر کرنے کےلئے22پارلیمنٹرینز کوذمہ داری سونپی تو ایک بار پھر بھارتی میڈیااخلاقیات کھوبیٹھا۔ پیلٹ گن سے بینائی تو کشمیریوں کی گئی لیکن لگتا ہے اندھا بھارتی میڈیا ہوچکا۔ دنیا بھر کا میڈیا کشمیر میں مظالم کےخلاف آواز اٹھارہا ہے لیکن حیرت ہے بھارتی میڈیا کے کان پر جو ں تک نہیں رینگی۔ بھارتی میڈیا خود تو کشمیریوں کے حق میں کچھ بولتا نہیں لیکن اگر کوئی بولے تو اس کےخلاف چیخ وپکارشروع کردیتا ہے۔کیا یہی غیر جانبدار صحافت ہے؟؟؟۔۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کے میڈیا کی یہ دوغلی پالیسی صحافت پر بدنما داغ ہے۔