Friday, April 26, 2024

نواز شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ، پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی

نواز شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ، پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی
October 26, 2019
لاہور (92 نیوز) میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا پھر طبی معائنہ کیا۔ پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ نئی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا پھر معائنہ کیا اور مزید کئی ٹیسٹ کیے گئے۔ نئی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کے بعد پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے ، تاہم ان کا بلڈ پریشر اور شوگر زیادہ ہیں جبکہ نواز شریف کی جلد پر سرخ دھبے برقرار ہیں۔ سابق وزیراعظم کو انجائنا کی تکلیف کے باعث دل کی ادویات شروع کرا دی گئی ہیں ۔ 7 دن میں پلیٹ لیٹس نارمل نہ ہونے پر نوازشریف کے بون میروٹیسٹ کا امکان ہے۔ سابق وزیرعظم کو 21 اکتوبر کی رات طبیعت ناساز ہونے پر قومی احتساب بیورو لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ ادھر مریم نواز کو جیل سے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز بھی سروسز اسپتال میں نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا تھا۔ نوازشریف کے جسم پر دھبے بن گئے۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے جسم پر خون کے دھبے پڑے۔ مزید پانچ روز تک نواز شریف کو امیونو گلوبلین انجکشن لگاتار لگائے جائیں گے جس سے اندرونی بلیڈنگ کو کم کرنے، پلیٹ لیٹس بڑھانے میں مدد ملے گی۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اکیوٹ آئی ٹی پی کی بیماری کیسے ہوئی تا حال پتہ نہیں چل سکا۔ کچھ وجوہات پر بائیو پسی اور پیٹ اسکین ٹیسٹ نہیں کر وا سکتے۔