Friday, May 17, 2024

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا
February 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ25 فروری کو نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ پیر کےروز دن 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی،نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے کہ  انہیں   بیماری کے باعث جناح اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔