Thursday, March 28, 2024

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست منگل تک ملتوی

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست منگل تک ملتوی
October 25, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست منگل تک ملتوی کر دی گئی۔

العزیزیہ ریفرنس کے ملزم نواز شریف کا علاج جاری ہے مگر حالات تشویش ناک ہے۔ پلیٹلیٹس بن رہے مگر پھر کم ہو جاتے ہیں۔

 نوازشریف کی درخواست ضمانت  پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی اسپیشل بینچ نے کی۔

 ریمارکس دئیے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے، نوازشریف کو متعدد بیماریاں ہیں۔ کیا سب بیماریوں کے اسپیشلسٹ ڈاکڑ علاج کر رہے ہیں جس پر ایم ایس سروسز اسپتال نے ہاں میں جواب دیا۔

خواجہ حارث نے اپنے موکل کو مرضی سے علاج کرانے کی اجازت دینے کی استدعا کی تو ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ نوازشریف نے ہمیں کسی دوسرے ڈاکڑ کو بلانے کی تجویز نہیں دی جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ وکیل صفائی کوئی الزام نہیں لگا رہے کہ بہتر علاج نہیں ہو رہا، وہ مرضی کا علاج چاہتے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا ہم ڈاکٹر نہیں ہیں نواز شریف کی حالت سے متعلق ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں۔ یہاں قانونی نہیں طبی معاملہ ہے۔ میرا سروسز اسپتال سے تجربہ اچھا نہیں رہا۔

عدالت آئے لیگی رہنماوں نے بھی اپنے قائد کی صحت بارے تشویش کا اظہار کیا۔ عدالت نے نوازشریف کی تفصیلی رپورٹس، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور ایم ایس سروسز اسپتال کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔