Friday, April 19, 2024

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مسترد

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مسترد
June 20, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف کو طبی بنیادوں پر رہائی نہ مل سکی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا۔ نوازشریف کو میڈیکل گراؤنڈ پر رہا نہ کرنے کی نیب کی استدعا مںظور کر لی۔

 نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ طبی ماہرین نے نوازشریف کا بیرون ملک علاج تجویز کیا ہے، ضمانت پر رہا کرکے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

نیب پراسیکوٹر جہانزیب بھروانہ نے درخواست خارج کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مںظور کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی دوسری بار طبی بنیاد پر دائر درخواست ضمانت مسترد کی ہے۔