Tuesday, April 23, 2024

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی
June 11, 2019
اسلام آباد ( 92نیوز)نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا اور  آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب کو طلب کر لیا ۔  جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ جواب جمع نہ کرانے سے عدالت کا وقت ضائع ہوا ہے، یہ درخواستگزار سے بھی زیادتی ہے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت دینے کی استدعا پر جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

نواز شریف کو 7سال قید،10سال کیلئے نا اہل قرار،احاطہ عدالت سے گرفتار

مجرم کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز تو عدالت نے نیب کے جواب بارے استفسار کیا۔ عدالت نے نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ نیب نے ابتک جواب کیوں جمع نہیں کرایا  ، ڈی جی یا ڈائریکٹر کون ذمہ دار ہے؟ ، کمنٹس فائل نہ کرنے سے عدالت کا وقت ضائع ہوا ہے ، یہ درخواست گزار سے بھی زیادتی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ جس کو پھنسانا ہے اس کا نام لے لیں ، عدالت نے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔