Friday, April 19, 2024

نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا

نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا
March 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے بارے خط عدالت میں جمع کرادیا، خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے۔ اس سے قبل نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ایک بار پھر نامکمل قرار دے دیں، پنجاب حکومت نے نوازشریف کی تازہ رپورٹس پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا مگر نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس نہیں بھجوائی گئی تھیں، سینئر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ایک خط کے ذریعے کسی بھی مریض کی صحت کو جانچنا ممکن نہیں، خط کے مندرجات کے ثبوت ساتھ لف ہی نہیں کئے گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی تازہ  رپورٹس پربھی  تحفظات کا اظہارکرچکا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بورڈ کو نوازشریف کی رپورٹس کا دوبارہ جائزہ لیے جانےکا حکم دیا گیا تھا۔