Saturday, April 27, 2024

نواز شریف کی ضمانت پوری قوم کےلئے خوشی کی لہر ہے، شہبازشریف

نواز شریف کی ضمانت پوری قوم کےلئے خوشی کی لہر ہے، شہبازشریف
October 25, 2019
لاہور (92 نیوز) خدا کے حضور سر بسجود ہیں، نواز شریف کی ضمانت پوری قوم کے لیے خوشی کی لہر ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا اللہ تعالی کا شکر ہے، والدہ اور قوم کی دعاوں کی بدولت یہ ممکن ہوا۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ لیگل ٹیم نے دن رات محنت کی، نواز شریف اس وقت شدید قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ پوری قوم سے درخواست ہے کہ نواز شریف کے لیے دعا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی زوجہ اس دنیا سے جا چکی ہے دعا کریں مریم کی بھی ضمانت منظور ہو، عدالت عالیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ادھر دوسری جانب ڈاکٹرز نے بتایا کہ ڈینگی کا کوئی تعلق نہیں، نواز شریف جو ادویات لے رہے تھے اس کا اثر نہیں ہوا۔