Saturday, May 11, 2024

نواز شریف کی صرف ایک تقریر پر 40 سے زائد وزیر مشیر رو رہے ہیں ، مریم اورنگزیب

نواز شریف کی صرف ایک تقریر پر 40 سے زائد وزیر مشیر رو رہے ہیں ، مریم اورنگزیب
September 21, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے نواز شریف کی صرف ایک تقریر پر 40 سے زائد وزیر مشیر رو رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آٹا چوروں کو نواز شریف کی تقریر کی سمجھ نہیں آ سکتی۔ سلیکٹڈ حکومت حواس باختہ ہو چکی۔ پاکستان کی عوامی جمہوری بقا کی فیصلہ کن جنگ شروع ہو گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا فیصلہ کن مرحلہ ہے کہ پاکستان پر عوام کا راج ہو گا، کسی سیلیکٹڈ ٹولے کا نہیں؟ نواز شریف کی ایک تقریر کے بعد عمران صاحب سمیت تمام وزرا کو دیکھ کر عوام کو بڑا سکون مل رہا ہے۔ سیلیکٹد حکومت کے چار وزرا کی دو گھنٹے کی پریس کانفرنس میں عوام کو بات ایک سمجھ نہیں آئی۔ آل پارٹیز کانفرنس غیر اہم؟ اور 40 سے زائد وزراء تین دن سے ردِعمل دیتے ہلکان ہو چکے ہیں۔