Monday, May 6, 2024

نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ، فردوس عاشق اعوان

نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ، فردوس عاشق اعوان
October 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم سب نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ،ہم سیاسی لوگ ہیں ، ہماری سیاسی تکرار ہوتی رہتی ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز  کی ای سی جی سمیت تمام رپورٹس نارمل آئیں  ، جس کے باعث انہیں  آئین وقانون کے مطابق  واپس جیل بھیج دیا گیا ،  فیصلے ترجمانوں کی خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوتے ہیں ۔ وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ  مریم نواز نے والد سے ملاقات کی درخواست دی ، ان کی درخواست پر انہیں اسپتال  بھیجا گیا ، نواز شریف سے متعلق درخواستیں عدالتوں میں  زیر سماعت ہیں ، فیصلہ عدالتیں کریں گی ۔