Friday, April 26, 2024

نواز شریف کی صحت میں بہتری، پلیٹ لیٹس کی تعداد 51 ہزار پر برقرار

نواز شریف کی صحت میں بہتری، پلیٹ لیٹس کی تعداد 51 ہزار پر برقرار
November 1, 2019
لاہور (92 نیوز) سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی صحت میں بہتری آنے لگی۔ پلیٹ لیٹس 51 ہزار  پربرقرار ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ سروسز اسپتال میں گزشتہ 11 روز سے داخل نواز شریف کی طبیعت سنبھلنے لگی۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کا بلڈ شوگر لیول کنٹرول ہونے لگا۔ گزشتہ روز نہار منہ شوگر لیول 200 تھا جوکہ گزشتہ روز ادویات کے استعمال کے بعد 150 پر آگیا۔ میڈیکل بورڈ کی میٹنگ کے بعد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے کے لئے اسٹیرائیڈز کا استعمال کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے تین دنوں میں اسٹیرائیڈز کا استعمال بتدریج بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پلیٹ لیٹس کی نئی تعداد کے تعین کے لیے نواز شریف کے خون کے نمونے بھی حاصل کرکے پتھالوجی لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 51 ہزار تھی جو آج بھی برقرار ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے قائد مسلم لیگ ن کا طبی معائنہ 2 گھنٹے جاری رہا۔