Friday, May 17, 2024

نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ
May 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے بولی کی تاریخ مقرر کر دی۔

ادھر نواز شریف کے لاہور میں پھلوں کے باغات کی نیلامی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا ڈی سی لاہور 105 ایکٹر اراضی نیلام کرنے کے لیے قبضے میں لے رہے ہیں۔ زمینیں پٹے پر لیکر بھاری سرمایہ کاری کی۔  پھلوں کے باغ پر لگا سرمایہ ابھی واپس نہیں ہوا۔ نیلامی سے میری سرمایہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈی سی شیخوپورہ کا بولی کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے کہا شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں۔ نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جا چکی ہے۔ نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ سیل ڈیڈ پر عمل درآمد کے لیے سول کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ڈی سی شیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے۔