Friday, April 26, 2024

نواز شریف کی شہبازشریف سے منسٹرانکلیو سب جیل میں ملاقات

نواز شریف کی شہبازشریف سے منسٹرانکلیو سب جیل میں ملاقات
December 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے منسٹر انکلیو سب جیل میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں  اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف منسٹرانکلیو پہنچے جہاں سب جیل میں چھوٹے بھائی شہبازشریف سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی۔ ملاقات میں نیب مقدمات اور پارٹی امور سمیت خواجہ برادران کی گرفتاری اور حمزہ  شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالے جانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں بھائیوں نے نیب کی کارروائیوں کےخلاف اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، بڑے میاں صاحب نے چھوٹے میاں صاحب کو  تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت کردی۔ ملاقات ختم ہوئی تو شہبازشریف سیدھا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ۔  میڈیا سے گفتگو کرتے شہبا زشریف کا کہنا تھاکہ دو بھائی بیٹھے تھے ،یقیناً خاندانی معاملات پر گفتگو ہوئی نواز شریف سے میں نے والدہ صاحبہ کا حال پوچھا دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔