Tuesday, May 21, 2024

نواز شریف کی شہباز شریف کو لکھی گئی چٹھی منظر عام پر آگئی

نواز شریف کی شہباز شریف کو لکھی گئی چٹھی منظر عام پر آگئی
October 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) نوا زشریف کی شہباز شریف کے نام جیل سے لکھی گئی چٹھی منظر عام پر آگئی ،  بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو  دیئر شہباز بھائی لکھ کر مخاطب کیا۔ [caption id="attachment_245798" align="alignnone" width="500"] نواز شریف کی شہباز شریف کو لکھی گئی چٹھی منظر عام پر آگئی ‏[/caption] دو روز قبل اکتوبر 10  2019 کو شہباز شریف کے نام لکھی گئی چٹھی  میں شہباز شریف کو  نواز شریف کی جانب سے ڈیئر شہباز بھائی  لکھ کر مخاطب کیا گیا ، خط میں  خیریت دریافت کرنے کے بعد سابقہ ملاقات میں ہوئی گفتگو  کا حوالہ دیکر  مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں ۔ نواز شریف نے اپنی چٹھی میں لکھا کہ یہ کھڑا ہونے کا وقت ہے ، ہر مصلحت کو بالائے طاق رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے ، اب ووٹ کی عزت بحال کرنے کا وقت ہے ۔