Thursday, March 28, 2024

نواز شریف کی شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر ہاؤس منسٹرز کالونی میں ملاقات

نواز شریف کی شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر ہاؤس منسٹرز کالونی میں ملاقات
November 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف سے  اپوزیشن لیڈر ہاؤس منسٹرز کالونی میں ملاقات کی ۔نواز شریف نے شہباز شریف کی تیمارداری کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، ذرائع  کے مطابق ملاقات میں نیب کیسز سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ۔ شہباز شریف  آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کی زیر حراست ہیں جنہیں اسپیکر قومی اسمبلی  کے پروڈکشن آرڈر ز کے بعد راہداری ریمانڈ حاصل کر کے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ۔ نیب نے اپوزیشن لیڈر ہاؤس کو سب جیل قرار دے رکھا ہے  جبکہ نواز شریف کی درخواست کا جائزہ لیکر انہیں بھائی سے ملاقات کی اجازت دی ۔