Saturday, April 20, 2024

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر اہم سماعت آج ہو گی

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر اہم سماعت آج ہو گی
June 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر اہم سماعت آج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ نواز شریف کی جانب سے  طبی بنیادوں پر سزا کی معطلی کی درخواست کی گئی تھی جب کہ میڈیکل آفیسر کی جانب  سے نواز شریف کی طبی حالت درست ہونے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع  کرائی جا چکی ہے ۔ نیب نے نوازشریف کی درخواست جرمانے کےساتھ مسترد کرنے کی استدعا کررکھی ہے ۔