Friday, May 3, 2024

نواز شریف کی داتا درباری پر حاضری ، گیٹ نمبر 4 سے داتا دربار کمپلیکس داخل ہوئے

نواز شریف کی داتا درباری پر حاضری ، گیٹ نمبر 4 سے داتا دربار کمپلیکس داخل ہوئے
May 5, 2019
 لاہور (92 نیوز) نواز شریف کی داتا درباری پر حاضری ہوئی۔ نواز شریف گیٹ نمبر 4 سے داتا دربار کمپلیکس داخل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی مینیجر شیخ محمد جمیل نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ نواز شریف مردوں کے لئے مخصوص راستے سے مزار پر انوار کی چوکھٹ پر پہنچے۔ نواز شریف نے چوکھٹ پر کھڑے ہو کر حاضری دی ۔ نواز شریف نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جس کے باعث نواز شریف فوری واپس روانہ ہو گئے۔ محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کے ذمہ اور انتظامیہ کو نواز شریف کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔