Friday, April 26, 2024

نوازشریف کی جمعہ کو پاکستان متوقع آمد پر ن لیگ کا نیا پلان بے نقاب

نوازشریف کی جمعہ کو پاکستان متوقع آمد پر ن لیگ کا نیا پلان بے نقاب
July 9, 2018
لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت سے سزا کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جمعہ کو پاکستان متوقع آمد کے موقع پر ن لیگ کا نیا پلان بے نقاب ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی لیڈر شپ کیجانب سے کارکنان کا خصوصی گروہ انتظامیہ اور پولیس  کے ساتھ  مختلف جگہوں پر پھڈے بازی کرے گا ، جس کا مقصد میڈیا کی زیادہ سے زیادہ کوریج حاصل کرنا اور کارکنان کی عدم دلچسپی کو چھپانا ہے۔ کس کس کارکن کو چوک میں کھڑا کر کے پھڈا کروانا ہےاس بارے میں بھی پلاننگ کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے اپنے ہمدرد سرکاری افسران  اور بالخصوص  پولیس افسران سے مدد مانگ لی ہے۔ ادھر سابق وزیر اعظم نواز شریف  کی جمعہ کو وطن واپسی پر ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔