Thursday, May 9, 2024

نواز شریف کی جانب سے کوئی میڈیکل رپورٹ ارسال نہیں کی گئی ، شہزاد اکبر

نواز شریف کی جانب سے کوئی میڈیکل رپورٹ ارسال نہیں کی گئی ، شہزاد اکبر
January 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کی جانب سے تاحال میڈیکل رپورٹ ارسال نہیں کی گئیں ۔ شہزاد اکبر نے بتایا کہ احتساب کا عمل سست روی کا شکار نہیں ،نیب قوانین کو بہتر بنا رہے ہیں، حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس واپس نہیں لیا، اگر پارلیمان سے منظوری نہ ہوئی تو نیب آرڈیننس میں چار ماہ بعد توسیع کردی جائے گی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ   نواز شریف کی چار ہفتے کی ضمانت کا وقت ختم ہوگیا ، لیکن ابھی تک العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ملزم نے توسیع کیلئے میڈیکل رپورٹس صوبائی حکومت کو ارسال نہیں کی،صرف ایک سرٹیفیکٹ بھیجا جس میں کچھ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوازشریف کی میڈیکل بورڈ کی حتمی رپورٹ کے بعد پنجاب حکومت کوئی کارروائی کرے گی۔