Wednesday, April 24, 2024

نواز شریف کی جائیداد نیلامی کی نیب درخواست منظور

نواز شریف کی جائیداد نیلامی کی نیب درخواست منظور
April 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کی جائیداد نیلامی کی نیب درخواست منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی کو نواز شریف کے شیئرز فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخو پورہ ساٹھ دن کے اندر رپورٹ پیش کریں۔ جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔ نوازشریف کی گاڑیاں بھی تیس دن کےاندر نیلام کی جائیں ۔ پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لیکر بیچی جائیں۔ نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا اُسے نیلام کیا جا سکے گا ۔

واضع رہے کہ مری اور چھانگلہ گلی کے گھر کی ضبطگی پر مریم نواز نے اعتراض کر رکھا ہے۔