Sunday, May 5, 2024

نواز شریف کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہوگی، خواجہ آصف

نواز شریف کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہوگی، خواجہ آصف
October 24, 2019
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی تمام ذمہ داری اس حکومت پر ہو گی،صحت کے حوالے سے وقت پر صحیح فیصلے ہوتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، مریم نواز کو صبح صبح بھجوا دیا گیا، جو باہر ہیں ان پر مقدمات کا انبار لگا دیا گیا ہے۔ مزید بولے پانامہ میں چار سو پانچ سو لوگوں کے نام آئے کسی سے نہیں پوچھا گیا۔