Wednesday, April 24, 2024

نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
October 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کہا نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ کی مداخلت درست نہیں، یہ عوامی اہمیت کا مقدمہ نہیں، متبادل طریقہ کار موجود ہو تو عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔