Friday, April 26, 2024

نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں پیش

نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں پیش
July 28, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کورونا وباء کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے روک دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں ، نواز شریف کا اس کورونا  وباء کے دوران کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔