Saturday, May 18, 2024

نواز شریف کی بیماری پر مسلسل واویلا مچایا گیا، فیاض الحسن چوہان

نواز شریف کی بیماری پر مسلسل واویلا مچایا گیا، فیاض الحسن چوہان
February 19, 2019
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف کی بیماری پر مسلسل واویلا مچایا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پہلے اسپتال ، پھر جیل  ، پھر اسپتال لے کر جانے کامطالبہ کیا  گیا ، قوم دیکھ رہی ہے کہ آل شریف کس طرح نواز شریف کی بیماری پر  سیاست کر رہی ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کو کارڈیالوجی وارڈ لایا گیا ، تین چار  کمرے  دکھائے مگر انہیں کوئی پسند نہ آیا ۔ نوا زشریف کو کسی نے تضحیک کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ انہوں نے اپنا مذاق خود بنایا  ،پنجاب حکومت نے آل شریف کی فرمائش پر پانچ میڈیکل بورڈ بنائے ، تمام میں رپورٹس ٹھیک آئیں ۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کا دل  پاکستان میں نہیں لگ رہا ،ان کا دل  لندن اور سرور پیلس لگتا ہے۔