Thursday, April 25, 2024

نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، شہباز شریف

نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، شہباز شریف
September 26, 2020

لاہور ( 92 نیوز) صدر  مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے۔

 شہبازشریف  نےکہا کہ ان کے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو،ان پر مفاہمتی سیاست کا الزام لگایا جاتا ہے بتائیں مفاہمت سے اب تک کیا ذاتی مفاد حاصل کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ   حکومت کو  مزید وقت نہیں دیں گے  عمران خان انہیں ہر صورت گرفتار کرانا چاہتے ہیں،   اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا۔