نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، شہباز شریف
لاہور ( 92 نیوز) صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے۔
شہبازشریف نےکہا کہ ان کے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو،ان پر مفاہمتی سیاست کا الزام لگایا جاتا ہے بتائیں مفاہمت سے اب تک کیا ذاتی مفاد حاصل کیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کو مزید وقت نہیں دیں گے عمران خان انہیں ہر صورت گرفتار کرانا چاہتے ہیں، اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا۔