Friday, May 10, 2024

نواز شریف کی ایک بار پھر کارکنوں کو کال کا منتظر رہنے کی تلقین

نواز شریف کی ایک بار پھر کارکنوں کو کال کا منتظر رہنے کی تلقین
April 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف تاحیات نااہل قرار دیئے گئے تو اُن کا ردعمل بھی توقع کے عین مطابق سامنے آیا ۔ کارکنوں کو جہاں صبر کی تلقین کی وہیں ایک بار پھر کال کا انتظار کرنے کا بھی کہا ۔ نوازشریف اس سے پہلے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھی کہا جہاں سے کال دوں کارکن تیار رہیں ۔ عدلیہ کے پانچ ججز کا فیصلہ نواز شریف جلسوں میں کھلم کھلا تنقید کا نشانہ بنا چکے ۔ لودھراں میں پر جوش خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ کب تک عوام کے منتخب وزیراعظم کو رسوا کیا جاتا رہے گا ۔ جسے عوام وزیراعظم بناتے ہیں  کیا اُسے بار بار ہٹایا جائے گا ؟ چکوال میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا عوام  منتخب کرتے ہیں، اور 5 ججز ایک منٹ میں نااہل کر کے ووٹوں کے تقدس کو پامال کر دیتے ہیں، یہ نا انصافی اب زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ فیصلہ اور ہر فیصلے کے بعد نہ صرف تنقید بلکہ کارکنوں کو کال کا منتظر رہنے کے لئے کہنا کئی سوالا ت کو جنم دیتا ہے ۔ نوازشریف کارکنوں کو آخر کس کال کا منتظر رہنے کی تلقین کر رہے ہیں ؟