Monday, May 6, 2024

نواز شریف کی العزیزیہ ، فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد

نواز شریف کی العزیزیہ ، فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
July 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے نواز شریف کی العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ نواز شریف کی العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزدوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس منتقل کرنے کا اختیار میرے پاس نہیں، فرد جرم عائد ہونے کے بعد ریفرنس منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ ریفرنس منتقل کرنے کا اختیار ہائیکورٹ کے پاس ہے جبکہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے ریفرنس منتقل کرنا ہے تو سپریم کورٹ متعلقہ فورم ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ چارج فریم ہوچکا ، اب ریفرنس منتقل نہیں کیا جا سکتا۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ اس لے اٹھایا کہ نوٹس میں آ جائے ۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کی العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزدوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی۔