Wednesday, May 8, 2024

نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نیازی ذمہ دار ہونگے ، احسن اقبال

نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نیازی ذمہ دار ہونگے ، احسن اقبال
October 22, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نیازی ذمہ دار ہونگے ۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوئی ۔ ذاتی معالج نے نواز شریف کی صحت کے خطرات سے آگاہ کیا ۔ گوگل پر سرچ کریں ، بیس ہزار سے کم پلیٹلیس کی کمی کتنی خطرناک ہے۔ ایسی صورتحال میں فوری طور پر علاج کیا جانا چاہیے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کل سات بجے ذاتی معالج نے بیماری کی سنگینی پر حکام کو آگاہ کیا ۔ اس کے باوجود حکام سوتے رہے اور رپورٹس ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں ۔ کارکن اسپتال پہنچے تو نوازشریف کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فردوس عاشق کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔ نواز شریف کی صحت کےساتھ جو کھیل ہو رہا اس کا عمران خان نیازی ذمہ دار ہے۔ نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نیازی ذمہ دار ہونگے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال بولے نوازشریف کی صحت کے لیے دعا کریں ، پلیٹلیس لگائے جارہے، میری بات ہوئی نواز شریف بہتر ہیں۔ احسن اقبال نے کہا پہلے کلثوم نواز صاحبہ کی بیماری کا پی ٹی آئی نے مذاق اڑایا ۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تو پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیل نے پروپیگنڈہ کیا ۔ پی ٹی آئی مخالفین کی بیماری پر سیاست کرتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے جتنا قرضہ 5 سال میں لیا موجودہ حکومت نے اتنا قرضہ ایک سال میں لے لیا۔ ہم نے موٹرویز اور بجلی کے منصوبے بنائے تو موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ساری توجہ صرف انتقامی کارروائیوں پر ہے۔