Saturday, April 20, 2024

نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
February 2, 2019
 لاہور (92 نیوز) نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ اسپتال میں وی وی آئی پی کمرہ تیار کر لیا گیا۔ نواز شریف کو فوری  دل کے مرض کی تمام سہولیات والے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔ نواز شریف کےلیے سروسز اسپتال میں وی وی آئی پی روم تیارکیا گیا۔ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کرنے سے پہلے وی وی آئی پی روم کو رنگ وروغن کرکے خوب چمکایا گیا۔ کمرے میں دوبیڈ، فریج ،ایل سی ڈی، ہیٹر کی سہولت میسر ہو گی۔ مہمانوں کے لیے صوفوں اور میزکا بھی انتظام ہے۔ سروسز اسپتال میں سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے بھی وی وی آئی پی روم کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا ، بغیر یونیفارم کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ نواز شریف کے جیل میں ہونے والے چیک اپ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی۔ نواز شریف کو فوری  دل کے مرض کی تمام سہولیات والے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کے نچلے حصے میں خون کی ترسیل کم ہو رہی ہے ۔ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی۔ ٹیسٹ مکمل ہونے تک نوازشریف سروسز اسپتال میں ہی رہیں گے۔