Saturday, April 27, 2024

نواز شریف کو کوئی ریلیف نہیں ملا یہ ان کا حق تھا ، شاہد خاقان عباسی ‏

نواز شریف کو کوئی ریلیف نہیں ملا یہ ان کا حق تھا ، شاہد خاقان عباسی ‏
November 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کو کوئی ریلیف نہیں یہ ان کا حق تھا۔ ایل این جی اسکینڈل میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی  کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کو یہ حق چھ ماہ پہلے مل جانا چاہئے تھا ، موجودہ سیٹ اپ سو فیصد غیر جمہوری ہے ،حکومت میں کوئی شرم ہے تو کہہ دے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے ۔